ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


الیکشن میں ہونی والی بد نظمی کےخلاف شکایتی سیل قائم

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی مانیٹرنگ اور شکایات کی وصولی کےلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کنٹرول روم میں کام جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان خود اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن افتخار راجہ کہتے ہیں کہ شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہاہے۔ اب تک دونوں صوبوں کے 26 اضلاع سے 60 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ بریفنگ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے 33 اور سندھ 27 شکایات موصول ہوئی ہیں جن کو فوری طور پر دور کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں 6 ٹیمیں کام کررہی ہیں جو نتائج مرتب ہونے تک کام کرتی رہیں گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment