(اسلام آباد) وفاق میں پارلیمان کی عمارت کے قریب صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا ہاوسز کے خلاف تشدد کے حالیہ واقعات کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں اور ان واقعات کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی میں جہاں عام شہریوں کے لئے سکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے وہیں صحافیوں کو بھی اپنے پیشہ وارنہ فرائض کی ادائیگی میں خطرات کا سامنا رہاہے۔اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے میں شریک پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے ایک دھڑے کے صدر افضل بٹ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پر تشدد کے واقعات حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کرے۔