ھفتہ, 23 نومبر 2024


چین کی جانب سے پاکستان کے لئے امید کی ایک نئی کرن

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چین نے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے کی ممکن کوشش کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو یقین دہانی صدر ممنون حسین کی قیادت میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں دورہ بیجنگ میں کرائی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیوکلیئر سپلائرز کے حوالے سے پاکستان نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اس گروپ کی کنیت سے محروم رکھ کر اور بھارت کو اجازت دینا دونوں ممالک کے درمیان تفریق کرنا ہے،بھارت کو رکنیت دینے کے حوالے سے ذرائع کا کہناتھا کہ پاکستان بھارت کے چپکے سے نیوکلیئر سپلائزر میں شامل کرنے کی سفارش سے آگاہ ہے اور چین کو بھی اس سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد چین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی دونوں جوہری ریاستوں میں تناؤ میں کمی اور خطے میں استحکام لانے کے بجائے بھارتی لابی تناؤ میں اضافہ کی کوشش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونا چاہتا ہے لیکن بڑی طاقتوں کی مخالفت کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ تاہم چین کی حمایت کرنے سے امید کی کرن نظر آرہی ہے۔پاکستان کی راہ میں رکاٹیں کھڑی کرنے پرچین بھارت کی رکنیت روکنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔واضح رہے چین اس گروپ کا رکن ہے اور ویٹو کا اختیار بھی رکھتا ہے اگر پاکستان کو محروم رکھ کر بھارت کو گروپ کی رکنیت دینے کی کوشش کی گئی تو چین اس اقدام کو ویٹو کردے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment