ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انقلابی تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی۔ طاہر القادری سے مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے بھی ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کا ڈی چوک سے دھرنا ختم نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری آج اہم اعلان کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس، اہم اعلان متوقع..
- 02/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2275 K2_VIEWS
Leave a comment