ایمزٹی وی(اسلام آباد)جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لئے بات چیت جاری رکھیں گے۔تفصیلات کےمطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے سنجیدہ کوشش کر رہا ہے، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جرمن وزیر دفاع سے مذاکرات مثبت رہے اور پاکستان دفاعی مقاصد کے لئے جرمنی سے اسلحہ خریدے گا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کے لئے جرمنی سے جدید ترین اسلحہ خریدے گا۔