ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت اور اپوزیشن کے پہلے سے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے خورشید شاہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تجویز کردہ نام مسترد کردیا ہے۔ ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی اور جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے نام سامنے آئے جب کہ ہماری جانب سے جسٹس ریٹائرڈ میاں اجمل کا نام تجویز کیا گیا تاہم وزیراعظم نے میاں اجمل کا نام مسترد کردیا۔انہوں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور آئندہ 3 روز میں نام فائنل کر کے وزیراعظم کو پیش کر دیا جائے گا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری کے لئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی رابطہ کیا اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا جائے گا تاہم ایم کیو ایم سے رابطہ کرنا حکومت کا کام ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے 13 نومبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہدایت کی گئی تھی کہ اگر مقررہ تاریخ تک حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کر پاتی تو سپریم کورٹ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی خدمات واپس لے لے گی۔
وزیراعظم کا چیف الیکشن کمشنر کے لئے قائد حزب اختلاف کا تجویز کردہ نام مسترد
- 06/11/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2154 K2_VIEWS
Leave a comment