ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیر اعظم کا تعلیمی میدان میں بڑی تبدیلی کا اعلان

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے ماڈل کالج برائے خواتین پنجگراں کی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے اسکولوں کی حالت زار کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے اب یہاں کے اسکولوں کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنایا جائے گا جب کہ حکومت یہ کوشش ہے یہ کام صرف اسلام آباد نہیں بلکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا سمیت آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں 422 اسکولوں میں کام جاری ہے جو جنوری تک مکمل ہوجائےگا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری ہونی چاہیے جب کہ تعلیمی اداروں میں صاف پانی، سائنس، کمپیوٹرلیب، کھیلوں کے میدان ہونے چاہیئں اوراساتذہ کی تربیت بھی حکومتی پروگرام کا حصہ ہے جب کہ اسکولوں کی تعمیرات کا کام جلدازجلد مکمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں سے گھر پہنچانے کے لیے اسپیشل بسیں خرید رہے ہیں جو انہیں با آسانی اسکول لے جا سکیں، نئی بسیں مختلف روٹس پرچلیں گی جس سے طالب علموں کی اسکول آنے جانے کی دشواری ختم ہوجائے گی۔تعلیمی نصاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، حکومت میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اورکسی کی سفارش قبول نہیں کی جائےگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment