اتوار, 24 نومبر 2024


ترکمانستان میں پاک بھارت ملاقات!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ہوائی اڈے پر ترکمانستان کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ کانفرنس میں دیگر ممالک کے سربراہان بھی شرکت کرینگے۔ وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدرقربان علی محدوف کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کےسنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔ دورے کے دوران ترکمانستان سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان تجارت‘ توانائی‘ دفاعی شعبوں میں تعاون پر بھی ترکمانستان سے بات کریگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کا بھی قوی امکان ہے۔ ملاقات پیرس‘ بنکاک اور اسلام آباد کی ملاقاتوں کا تسلسل ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ ملاقات سے دونوں ممالک میں اعتماد سازی کو فروغ اور رابطوں میں تیزی آئے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment