ایمزٹی وی(اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قومی احتساب بیورو کے اشتراک عمل سے کرپشن کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی کیلئے "کرپشن سے انکار" کے زیر عنوان ملک کے طول و عرض میں قومی کانفرنسز منعقد کرے گی، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، سکھر، ملتان اور کراچی اور دوسرے مرحلے میں ملک کے دیگر علاقوں میں کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے پشاور میں یونیورسٹی کے علاقائی دفتر میں قومی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا جیلوں میں قیدیوں کو مفت تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کا جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس سے قیدیوں کو مثبت سرگرمی ملے گی اور وہ معاشرہ کا کارآمد شہری بن جائیں گے ۔