ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 39 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے باعث 39 افراد زخمی ہوگئے۔۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا دورانیہ 90 سیکنڈ تھا جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور اس کی گہرائی 190 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے باعث پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔