ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیر اعظم نے دو ٹوک جواب دے دیا!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ملاقات تقریباً سوا گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے اپنے تحفظات اور صوبائی حکومت کے معاملات میں وفاق کی دخل اندازی سے آگاہ کیا۔رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لئے رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے لہذا رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گا تاہم وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے تحفظات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ سندھ میں آئین سے بالاتر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا تاہم کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن جاری رہنا چاہیئے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن صوبائی معاملات میں مداخلت بند ہونی چاہیئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment