اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سعودی ایران کشیدگی، خواجہ آصف کا دورہ ایران منسوخ

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا آئندہ چند روز میں پہلے سے طے شدہ دورہ ایران منسوخ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے خواجہ آصف نے پیر (18 جنوری) کو ایران کے دو روزہ دورے پر تہران جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دورہ منسوخ کرنے کی ہدایات دیں۔وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے دورے کی منسوخی کی تصدیق کی، تاہم وہ اس فیصلے کے حوالے سے کوئی سرکاری وجہ بیان نہیں کر پائے۔ وزارت دفاع کے ایک اور عہدیدار نے خیال ظاہر کیا کہ اس فیصلے کی وجہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی ہوسکتی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment