ایمزٹی وی (اسلام آباد)نادرا نے وزیردفاع خواجہ آصف کے حلقے کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں عذاداری کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نادرا کی جانب سے تفصیلی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر فریقین وزیردفاع خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے وکلا نے نادرا رپورٹ پر تیاری کے لئے عدالت سے وقت مانگا۔ چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وکلا کیس چلائیں گے یا رپورٹ کے جائزہ کی مہلت دے دیں تاہم عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت سے قبل فریقین کو نادرا رپورٹ پر اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
Leave a comment