ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیكشن كمیشن نےغیر ملكی فنڈز كیس میں تحریك انصاف سے فنڈنگ سے متعلق تمام دستاویزات طلب كرتے ہوئے سماعت 18جولائی تك ملتوی كردی ہے۔
الیكشن كمیشن میں چیف الیكشن كمیشنر سردار محمد رضا كی سربراہی میں 3 ركنی بنچ نے كیس كی ان كیمرہ سماعت كی جس میں دونوں جانب سے دلائل سننے كے بعد الیكشن كمیشن نے تحریك انصاف كو ہدایت كی كہ وہ غیرملكی فنڈنگ سے متعلق تمام دستاویزات الیكشن كمیشن كو پیش كرے جس كے بعد سماعت 18 جولائی تك ملتوی كردی گئی ہے۔
سماعت كے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے درخواست گزار اكبر ایس بابر نے كہا كہ الیكشن كمیشن نے یقین دہانی كروائی ہے كہ مزید تاخیربرداشت نہیں كی جائے گی، اسلام آباد ہائیكورٹ میں معاملہ زیرالتواہے، اگر 18 جولائی كو ہائیكورٹ نے فیصلہ نہ دیا تو الیكشن كمیشن باقاعدہ سماعت كرے گا۔