ایمزٹی وی(آزادکشمیر) محکمہ اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام بڑے شہروں میں بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بنائیں گے ، آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے فنڈز کی کمی کوآڑے نہیں آنے دیں گے ٗمیر پور اور مظفرآباد اسٹیڈیم میں فلڈ لا ئٹس لگائی جارہی ہیں تقریب کے اختتام پر وزیراعظم نے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ، قبل ازیں ارجہ میں محکمہ جنگلات کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے ان پر سو فیصد عملدرآمد کریں گے ، آزاد کشمیر کو خوشحال خطہ بنائیں گے ۔