کوٹلی :مظفرآباد رولی پانی کی شدید قلت سے دو چار ،رہاشی بوند بوند کو ترس گئے ۔سینکڑوں گھروں پر مشتمل ہزاروں کی آبادی پانی جیسی نعمت سے محروم ہوگئے ہیں۔ ارباب اختیار کا تعلق ووٹ تک محدود علاقہ ایم ایل اے نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل سے آشنائی تو دور کی بات راستہ ہی تبدیل کر لیا ۔ محکمہ واٹر سپلائی کے ملازمین لاکھوں کی تنخواہیں لینے کے باوجود کرسی پر بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے۔ گریٹر واٹر پرجیکٹ فائلوں تک محدود ،سائلین سے بد سلوکی محکمہ کا معمول بن گیا ،کوئی پر سان حال نہیں ۔عوام دور دور سے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کندھوں پر لانے پر مجبور ہیں ،خواتین اور بچے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے بعد پانی تک رسائی حصل کرتے ہیں ۔عوام علاقہ نے اعلی حکام سے پانی کے بارے می نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے پانی جیسی بنیادی نعمت اور سہولت کے حصول کا مطالبہ کیا ہے۔
مظفر آباد رولی کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
- 19/03/2019
- K2_CATEGORY آزاد کشمیر
- 2196 K2_VIEWS
Leave a comment