ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا کے ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں خاتون فزیوتھراپسٹ ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں خاتون ٹیکنیشن کی لاش ملی ہے اور پولیس کے مطابق لاش پنکھے سے لٹکی ملی جو کہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔خاتون کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادیا گیا ہے جبکہ پوسٹمارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا۔