پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن کرنے کے آلات میسر نہ ہونے کے باعث اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے دل کے آپریشن روک دیے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئرز ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ شعبہ امراض قلب میں موجود مشینیں خراب ہوچکی ہیں اور جراحی آلات بھی میسر نہیں تاہم دل کے آپریشنز کے لیے جراحی آلات فراہم کیے جائیں۔ ڈاکٹرز کے خط کا جواب دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے آلات کے مطالبے پر آپریشن روک دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کی جان کی حفاظت کے لیے فی الحال آپریشنز نہ کیےجائیں۔ ترجمان ایل آر ایچ عاصم خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشنز پر پابندی کا مقصد مریضوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قلب کے شعبہ کے لیے ضروری آلات کا جائزہ لے رہے ہیں لہذا ضروری مشینری اور آلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق قلب کے آپریشن میں پابندی کے باعث ماہانہ 15 سے 18 مریض متاثر ہوں گے۔ تاہم اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مصلے کا حل جلد نکالنے کی کوششں کی جا رہی ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں آلات نہ ہونے پردل کے آپریشنز معطل
- 13/04/2019
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 2046 K2_VIEWS
Leave a comment