اتوار, 15 دسمبر 2024


دھرنےوالوں کا مقصد ملکی معیشت اور کلچرتباہ کرنا ہے،عابد شیرعلی...

ایمز ٹی وی (فیصل آباد) فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئےوزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ بھارت مریخ پر پہنچ گیا اورہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ عید سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کی اپنی قربانی ہو گئی ہے۔ گورنرپنجاب چوہدری سرور کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال پر عابد شیر علی کا کہنا تھا گورنر پنجاب ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنے والے بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آرہے ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ چند افراد کو ہمارے پروگرام خراب کرنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔ اس طرح خون خرابے کو دعوت دی جارہی ہے۔ اس طرح کی حرکات سے ہمارے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اور دھرنے دینے والوں کا مقصد ملکی معیشت اور کلچر کو تباہ کر نا ہے۔ عمران جھوٹوں کے بے تاج بادشاہ ہیں،انہیں جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment