بدھ, 24 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بھارتی جارحیت تا حال جاری،70 ہزار سے زائد افراد متاثر...

ایمز ٹی وی(سیالکوٹ )سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور آج ب‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‌‌‌هی ورکنگ باؤنڈی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون سمیت 2 افراد شہید ہو گئے جس سے 4 روز میں بھارتی ہٹ دھرمی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 12 ہو گئی جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپورانداز میں جواب دیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹر کے گاؤں رڑکی میں 150 سے زائد مارٹر گولے فائر کئے جس سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ شہریوں کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے چارواہ اور ہرپال سیکٹر ز پر پاکستان کی حدود میں واقع 3 دیہات پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کے باعث اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی ہو چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment