ھفتہ, 23 نومبر 2024


سن 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے، وزیر اعظم


ایمزٹی وی(فیصل آباد) وزیراعظم نوازشریف نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے نجی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پہلے نجی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا، ستارہ کیمیکل انڈسٹریزکی جانب سے لگائے جانے والے پاور پلانٹ کےذریعے چالیس میگاوٹ تک بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر صنعتی شعبے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور منفرد منصوبہ ہے، اس منصوبہ میں خود کار نگرانی کا نظام بھی موجود ہے، جس کے ذرِیعے ماحول کی حفاظت ممکن بنائی جاسکی گی۔

سن 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئےگئے بیان کے مطابق نجی شعبے کی جانب سے اس طرح کے منظوبوں کا آغاز انتہائی حوصلہ افزا ہے، جس سے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ منصوبہ نیازی انٹر چینج سے رنگ روڈ تک تین کلومیٹر پر محیط ہے، یہ 6لین پر مشتمل ہے،ساڑھے سولہ کلومیٹر کے بائی پاس پر اٹھائیس ارب روپے لاگت آئے گی۔

کنٹینر پر نہیں کھڑا، کام کرتا ہوں، وزیراعظم، کالا شاہ کاکو تا لاہور بائی پاس کا سنگ بنیاد

وزیراعظم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو تا لاہور 24ارب روپے مالیت سے چھ سڑکوں‌ پر مبنی بائی پاس بنانے کا اعلان کردیا اورکہا ہے

کہ اس منصوبےکو فوری شروع کرنے آیا ہوں، کنٹینر پر نہیں‌ کھڑا، جھوٹ نہیں‌ بولتا کہ صبح کچھ اور شام کو کچھ بول دوں، پنڈی کا ایک سیاست دان اس بار قومی اسمبلی کا ممبر بھی نہیں بن سکے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ چھ مہینے میں بجلی کی قلت کا خاتمہ ہوگا، 2018 بجلی کے بحران کے خاتمے کا سال ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment