جمعہ, 29 مارچ 2024


آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر


ایمزٹی وی(ملتان) کی غلہ منڈی میں مصالحہ جات کی دوکان اور گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
غلہ منڈی میں موجود مصالحہ اسٹور اور گودام میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع ریسکیو کو دی گئی جس پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے ریکسیو آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریکسیو حکام کے مطابق دوکان کے ساتھ متصل گودام میں بھی آگ کے باعث نقصان ہوا ہے۔ دوکان مالک کے مطابق آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment