ایمزٹی وی(شیخوپورہ) میں مبینہ مقابلے میں مارےگئے6 دہشت گردوں میں سے3کی شناخت ہو گئی ،تینوں دہشت گرد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث ،یاسہولت کار تھےشیخوپورہ کاعلاقہ فیصل آبادروڈ،جہاں 2دن پہلےمبینہ مقابلہ ہوا،سی ٹی ڈی حکام نےناکےپرایک گاڑی اور موٹرسائیکل پر سوار9دہشت گردوں کو رکنے کااشارہ کیا،دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں6 دہشت گرد مارےگئےاور3رات کے اندھیرےمیں فرارہو گئے۔مارےگئے6دہشت گردوں میں سے3کی شناخت ہو گئی، ایک کانام حاجی محمدعرف پٹھان،دوسرےکا ساجداورتیسرےکاریاض حسین اور ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایاگیاہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق یہ تینوں دہشت گردسابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا میں براہِ راست ملوث ،یاسہولت کار تھے۔ساجد اور ریاض ،شہباز تاثیرکولاہورسےباہرلےکر گئےتھے،مارے گئے دہشت گردوں کامقدمہ انسپکٹر سی ٹی ڈی مطلوب رسول کی مدعیت میں درج کرلیاگیاہے۔دوسری جانب دہشت گردوں کی لاشوں کا پوسٹمارٹم ابھی تک نہیں ہو سکا،ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ کےڈیڈ ہاؤس میں لاشوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے ،جہاں دہشت گردوں کے وارثوں میں سے ابھی تک کسی نے لاشیں حاصل کرنےکیلئےرجوع نہیں کیا
سی ٹی ڈی کی کارروائی6دہشت گرد ہلاک
Leave a comment