ایمزٹی وی(ملتان)ملتان میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اربوں کی چوری میں پکڑا جاتا ہے مگر نہ جواب دیتا ہے او ر نہ ہی استعفیٰ ۔نواز شریف کا کرپشن پر جواب نہ دینا غیر جمہوری ہے ۔ملک میں کسی سطح پر انصاف نہیں ۔کرپٹ حکمرانوں کے خلاف احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے ۔، دو نومبر کو پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے ۔نواز شریف یا جواب دیگا یا، استعفیٰ دیگا یا پھر خود کو احتساب کیلئے پیش کریگا ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ انصاف کیلئے سڑکوں پر آنا اور جواب مانگنا جمہوری عمل ہے ، ”یہ آپکی جنگ ہے ، سب کو اسلام آبا دآنے کی دعوت دیتا ہوں “۔وزیر اعظم جب چوری کرتا ہے تو اداروں کو تباہ کرتاہے ۔ آپکا فرض ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اور کہیں کہ جواب دو اور اگر جواب نہیں دینا تو استعفیٰ دو ۔
نواز شریف نے ملکی اداروں کوتباہ کر دیا ، میٹرو کی کرپشن سے ہزاروں اسکول بنائے جاسکتے تھے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکتاتھا، پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کا 55 فیصد حصہ صرف لاہور پر حرچ ہو رہا ہے ۔”کرپٹ حکمران وہ منصوبے بناتے ہیں جن میں کرپشن ہو سکے ۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب اور ایف بی آرصحیح کا م نہیں کر رہی کیونکہ اگر ادارے کام کر رہے ہوتے وزیرا عظم کی جرات نہیں تھی کرپشن کرنے کی ، غریب ملکوں میں ادارے کمزور ہوتے ہیں اور کرپشن عروج پر ہوتی ہے ، پاکستان قرضوں میں ڈوب رہا ہے ۔
نواز شریف سب سے بڑا ٹیکس چور ہے جو نہ زرداری کو پکڑ سکتا ہے اور نہ اس کا پیسہ واپس لا سکتا ہے ،”اوپر سے نیچے تک سارا نظام کرپٹ کرتا ہے ۔
اگر حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو ہم رکیں گے نہیں کیونکہ اب کی تحریک انصاف دھرنے والے نہیں ، ڈنڈا چلانے کی کوشش کی گئی تو رد عمل سے اپکو نقصان ہو گا ۔ ”احتساب تحریک کیلئے پورا زور لگائیں گے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ جنوبی پنجاب کے وکلاءکو انکے حقوق دیے جائیں ، جج جبوبی پنجاب سے نہیں بنائے گئے