اتوار, 24 نومبر 2024


عمران خان کو اپنی ہار کا احساس ہو چکا ہے،طلال چودھری

ایمز ٹی وی(لاہور) ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہاکہ عمران خان نواز شریف کی دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ ملک کا نقصان کررہے ہیں ،

وہ تاثر دینا چاہتےہیں کہ دھرنوں کے پیچھے تیسری قوت ہے۔ رانا ثنا کا کہنا ہے کہ عمران خان تعاون کو کمزوری نہ سمجھیں، کسی کو قانون ہاتھ ميں لے کر شہر بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہےکہ عمران خان سیکیورٹی اداروں کا نام استعمال کرکے سیاست مضبوط کرنا چاہتے ہیں ، سپریم کورٹ میں پاناما کا کیس چل رہاہے، دھرنے کا کوئی جواز نہیں ۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی مقبولیت میں کمی اور اگلے انتخابات میں ہار کا احساس ہو چکا ہے اسی لیے احتجاج کر رہے ہیں، لوگوں کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment