ایمز ٹی وی(لاہور ) ملک کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
صبح 5بجکر 56منٹ پر ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.7ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی جگہ سے بھی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
زلزے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ گہرائی 37کلو میٹر زیر زمین تھی جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا