ھفتہ, 23 نومبر 2024


تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے دفتر پر چھا پہ

ایمز ٹی وی(لاہور) دو نومبر کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے تحر یک انصاف کے رہنماؤںںکے خلاف گھیرا تنگ کردیا،


اسلام آباد میں جہانگیر ترین کے گھر کے بعد لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ دفتر اور گھر کو بھی پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔ملازم سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔پوچھ گچھ کے دوران علیم خان گھر پر موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، انہیں حراست میں لیے جانے کا بھی امکان ہے۔ پولیس کی جانب سے یہ کارروائی دو نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment