ھفتہ, 23 نومبر 2024


محمود الرشیدکی لاہورمیں ہنگامی پریس کانفرنس

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید لاہورمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ لاہورکو سیل کیا گیا یا تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتارکیا گیا تو احتجاجاً لاہورکے ہرچوک کو بند کردیں گے۔

محمود الرشید نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے وکلاء کارکنان کی گرفتاری اور دفعہ 144 کے نفاذ کو ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کریں گے۔

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لاہورشہر کو سِل کربھی دیا گیا توعوام پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔

محمود الرشید نے تحریک انصاف کے کارکنان کو ہدایت کی کہ پولیس کے ہاتھ نہ آئیں کسی بھی طرح سے دھرنے میں شرکت کےلیے اسلام آباد پہنچیں۔

ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنے کے بعد سماویہ طاہر کو اسلام آباد پولیس کے سامنے جرات دکھانے پرمیڈل دینے کا اعلان کیا ہے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی موجودگی میں سماویہ طاہر کے ساتھ ہونے والی پولیس گردی پر پارٹی کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ سیکورٹی کی لیک والی خبر کے پیچھے کیا صرف پرویزرشید ہی تھے وہ صرف ایک مہرہ ہی تھے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری مکمل ہونے تک تمام ذمہ دارافراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ اگرقومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے کی سازش وزیراعظم ہاوس میں تیار ہوئی ہے تو یہ انتہائی خطرناک بات ہے اس لیے انکوائری جلد از جلد مکمل کر کے ذمہ دارمیں اداروں کو بے نقاب کیا جائے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment