ایمز ٹی وی(لاہور) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ بلوچ قوم کو غدار کہناملک کوبرباد کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم محب وطن ہیں ان کو محبت کی ضرورت ہے۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے کرپشن کے خلاف مارچ میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ بلوچستان جل رہا ہے اور نوجوان تعلیم اور روزگار مانگ رہے ہیں۔
سربراہ جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ میں اس نظام کا باغی ہوں جس میں بڑوں کے کتے مزے کرتے ہیں اور غریب کے بچے کھانے کو ترستے ہیں۔ سراج الحق کا کہناتھا کہ قوم کے نوجوانوں کے دلوں میں ترقی کا جذبہ موجود ہے لیکن ملک میں غریبوں کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہناتھا کہ قوم نےپیپلزپارٹی اور ن لیگ کومتعدد باراقتدارسے نوازا تاہم حکمران حکمران 45سالوں میں روٹی،کپڑا اور مکان فراہم نہیں کرسکے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ بلوچ قوم محب وطن ہیں ان کو محبت کی ضرورت ہے لیکن ان کے زخموں ہر مرہم رکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سراج الحق کا کہناتھا کہ بڑےلوگ اگر بیمارہوجائیں تو علاج کے لیے لندن جاتے ہیں تاہم ملک میں غریب کو علاج کی سہولیات تک میسرنہیں ہیں