ھفتہ, 23 نومبر 2024


عمران اب دھرنوں کے بجائے آرام کریں

عمران اب دھرنوں کے بجائے آرام کریں

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے عمران خان کی جانب سے دھرنا ملتوی کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ کپتان نے کھلاڑی نہ آنے کی وجہ سے دھرنا ملتوی کیا ، عمران اب دھرنوں کے بجائے آرام کریں کیونکہ اب اس کی جماعت مکمل طور پر ختم ہوجائے گی، عمران خان کی حرکتوں سے شریف لیگ مضبوط ہورہی ہے۔

منظور حسین وسان نے کہا کہ لگتا ہے کہ 2018ء تک عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا، عمران خان کی وجہ سے سیاسی کارکنوں کو بڑی مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، کارکنان کے نہ آنے کی وجہ سے عمران خان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ یوٹرن خان ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ پرویز خٹک نے بھی خیبرپختونخواہ واپس جا کر عمران خان کو تنہا کردیا ہے، عمران خان کی حرکتوں سے شریف لیگ مضبوط ہورہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment