ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔
وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت واظہار ہمدردی کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔ وزیر اعلی نے وزیر اعلی کی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی