ایمز ٹی وی(لاہور) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وہ ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔عمران خان دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے جمعے کو برطانیہ گئے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف وطن واپسی کے بعد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد کے حوالے سے دستاویز ات اکھٹے کرنے کی غرض سے لندن گئے تھے