ایمزٹی وی(لاہور) تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہے کہ سیاست میں جلد بازی کبھی نہیں ہوتی ہے بلکہ سب کو ساتھ لے کرچلنا پڑتا ہے۔
پاناما لیکس سے متعلق ان کا کہناتھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ٹی او آر بنائے،آل پارٹیرزکانفرنس کیں لیکن عمران خان نے اسلام آباد لاک ڈاون کا اعلان کرکے اپوزیشن کوتوڑدیا۔
خورشید شاہ کا کہناتھا کہ فیصلہ ہواتھاکہ پاناما بل منظور نہیں ہوا تو ساری جماعتیں مل کر تحریک چلائيں گی لیکن صبح 10 بجے پتاچلا کہ عمران خان نے لاک ڈاؤن کرنے کااعلان بھی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جب شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا کہ اعلان کیسے کردیا،توانہوں نے کہا کہ انہیں بھی نہیں پتا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناتھاکہ جنرل راحیل شریف نے مشکل وقت میں پاک فوج کی کمان سنبھالی ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ فوج لڑی ہےاوردہشت گردوں کوپیچھےدھکیلاہے،اب اس تسلسل کی سخت ضرورت ہے۔اگر اس پالیسی میں تبدیلی آئی تو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہاتھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہترین دور گزارا ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔