ھفتہ, 23 نومبر 2024


خان صاحب فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں

 

 

ایمزٹی وی (لاہور) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور دانیال عزیز نے کہا ہے کہ خان صاحب آپ کو 5 سال کے لیے نہیں ڈھائی گھنٹے کے لیے وزیراعظم کا کردارفلم میں مل سکتا ہے۔

ن لیگی رہنماؤں نے عمران خان کی بھارتی اداکار انیل کپور سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں اس لئے برطانیہ میں انیل کپور سے ملے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں بھی وکیل تبدیل کرنےکااعلان کردیا ہے، پی ٹی آئی دراصل عدالتوں سے بھاگ رہی ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment