اتوار, 24 نومبر 2024


وزیراعلیٰ شہباز شریف ترکی میں 2 روز قیام کریں گے

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ شہبازشریف براستہ ترکی آج لندن روانہ ہوں گے، ترکی میں 2 روز قیام کریں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج ایک ہفتہ کے دورے پر ترکی کے راستے لندن روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے ، قیام کے دوران صدرطیب اردوان سے بھی ملاقات کرینگے،وہاں سے لندن روانہ ہوجائیں گے ، لندن میں وزیر اعلیٰ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے،ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انکی انجیو گرافی ہوسکتی ہے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل ایک اجلاس کے دوران وزیراعلی کودل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے باعث ان کا قریبی ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا ،ڈاکٹروں نے انہیں غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا اور آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم ڈاکٹروں کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے پر دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment