ایمز ٹی وی(شیخوپورہ)وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں آج پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی جانب گا مزن ہے
آنیوالی نسل کو ترقیافتہ، خوشحال اور روشن پا کستان دینگے سی پیک منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اس قومی منصوبے کی تکمیل سے آنیوالوں سالوں میں پا کستان دنیا کے ترقیافتہ اور خوشحال ممالک میں کھڑا ہو گا, توانائی بحران اور گیس کی قلت پر قابو پا نا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے, 2017ء میں لو ڈ شیڈ نگ کا ختم ہو جا ئے گی. مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا احتساب گزشتہ کئی ادوار میں کیا گیا ایک پائی بھی کرپشن کی ثابت نہ ہو ئی آج ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو اپنے خاندان سمیت احتساب کے لئے پیش کر کے ایک نئی روائیت قائم کی ہے پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سول لا ئن شیخوپورہ میں ذرائع ابلا غ کے نما ئندؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا .
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس موقع پر چیئر مین یو سی 79ہرچند احسان وڑائچ نے امیدوار برائے چیئر مین ضلع کو نسل احمد عتیق انور کی غیرمشروط حمائیت کا اعلا ن کیا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ انشا اللہ22دسمبر کو ضلع کو نسل شیخوپورہ میں ہمارا پینل بھاری اکثریت سے کا میا ب ہو گااحمد عتیق انور چیئر مین ضلع کو نسل منتخب ہو کربلا امتیا ز و تفریق شیخوپورہ کو مثالی ضلع بنانے کے لئے تما م ممبران ضلع کو نسل کو ساتھ لیکر چلیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کاجنگی جنون اور مو دی کی ہٹ دھرمی کا نقصان بھارت کو ہی ہو گا پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے پاکستان کے ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والے بھارت کے اپنے ٹکڑے ہو نے والے ہیں خطہ میں قیام امن کی کوشش کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں نے ہو ش کے نا خن نہ لئے تو ایسا حشر ہو گا کہ بھارت کی آنیوالی نسلیں یاد رکھیں گی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مذید کہا کہ پاکستا ن آزاد ،خودمختار اور ایٹمی طا قت ہے ہماری بہادر افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے