ایمز ٹی وی(ملتان) ضلعی کچہری کے ڈسٹرکٹ لینڈ آفس میں آگ لگنے کے باعث ڈیڑھ سو سال پرانا لینڈ ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا ہے
جبکہ آگ نے قریب موجود دیگر دفاتر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کی شدت کے باعث عمارت کی چھت گر گئی ہے اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کے فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں تاحال ناکام ہیں۔
ضلع کچہری کے ڈسٹرکٹ لینڈ آفس کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت میں دھواں بھرتا دیکھ کر دفتر میں موجود لوگ فوراً باہر نکل آئے اور فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دیدی گئی جو وقت پر پہنچ تو گئی تاہم ابھی تک آگ پر قابو پانے میں ناکام ہے۔
آگ کے باعث عمارت کی چھت گر گئی ہے اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سال پرانا لینڈ ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا ہے جو ایک قیمتی اثاثہ تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آگ نے ساتھ موجود محافظ خانے اور نقول برانچ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ محافظ خانے کی چھت بھی گر گئی ہے۔