ایمز ٹی وی(فیصل آباد) گھریلو جھگڑے پر نہر میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے کی دھمکی دینے والی لڑکی کھیتوں میں چھپ گئی۔
ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم چھ گھنٹے نہر میں تلاش کرتی رہی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے نواحی علاقے چک نمبر 131 ج ب کے رہائشی محمد ولایت کی بیٹی سمیرا نے گھریلو جھگڑے پر اہلخانہ کو نہر میں چھلانگ لا کر خودکشی کی دھمکی دی اور نہر سے ملحقہ فصل میں چھپ گئی۔ اہلخانہ نے سمجھا کہ سمیرا نے نہر میں چھلانگ لگادی ہے جس پر ریسکیو 1122کی ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے نہرمیں لڑکی کی تلاش شروع کردی، چھ گھنٹے بعد لڑکی کھیتوں سے باہر آئی جس پر ریسکیو 1122کی ٹیم واپس لی گئی۔