ایمز ٹی وی(لاہور) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹرحیدر اشرف نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ یا ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی
گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ون ویلنگ کے خلاف زیر و ٹولرنس پالیسی پر عمل کروایا جائے گا ،شہر میں قانون شکنی یا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈان کے لئے تما م افسران اپنی کمر کس لیں۔
اپنے دفتر میں’’ نیو ائیر نائٹ ‘‘کے حوالہ سے پولیس افسران کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ،ایس پی ہیڈکواٹر ز غلام مبشر میکن ، ایس پی سکیورٹی عبادت نثار ، ایس پی مجاہد قرار حسین اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ ڈاکٹرحیدر اشرف نے کہا کہ تمام افسران کو عادی مجرمان کی فہرستیں فراہم کردی گئیں ہیں
اب ان کے خلاف پوری طاقت سے مہم چلانے کی ضرورت ہے ،عادی مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹاسکنگ کر کے ریڈ کئے جائیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے شہر میں ماڈل تھانوں کی تعمیر کے حوالہ سے کہا کہ اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیاجائے تاکہ شہریوں کو جدید اور اچھا ماحول دیا جا سکے اور فرینڈلی کمیونٹی پالیسنگ کا میاب ہوسکے