ھفتہ, 23 نومبر 2024


گھنٹہ گھر چوک میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن ہلاک


ایمز ٹی وی(فیصل آباد) فیصل آباد میں چالان کرنے پر ملزمان نے ٹریفک وارڈن کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔


موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں نے گھنٹہ گھر چوک میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن طاہر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ وارڈن کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بائیں بازو میں گولی لگی ہے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن طاہر نے ون ویلنگ کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کو روکا اور انکا چالان کر دیا جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور آج ملزمان نے بدلے میں وارڈن پر فائرنگ کر دی ۔ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment