ایمز ٹی وی(لاہور) ماہر علم نجوم کامران احمد نے پیشنگوئی کی ہے سال 2017میں بھارت مذاکرات کی بجائے پاکستان کے شمالی علاقہ جات دہشتگرد کارروائیاں جاری رکھے گا ۔
بھارت کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے واضح ثبوت پاکستان کو مل چکے ہیں جبکہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کا کارندہ کلبھوشن یادیو بھی رنگے ہاتھوں دہشتگردکارروائیاں میں ملوث گرفتار ہو ا تھا جس نے دوران تفتیش اپنے انتہائی سنگین جرائم کو قبول بھی کر لیاہے ۔تاہم اب نئے سال کی آمد پر ماہر علم نجوم کامران احمد نے پیشنگوئی کی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاک چین اقتصادی راہدری اور گوادر بندرہ گاہ کے قریب دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ کنٹرول لائن پر بھی کشیدگی اچانک بڑھ جائے گی۔واضح رہے کہ کامران احمد قومی ڈائجسٹ کے ساتھ گزشتہ 22سالوں سے منسلک ہیں اور وہ ملکی حالات کے بارے میں اکثر پیشگوئیاں کر تے رہتے ہیں
2017 میں بھارت کا اگلا ہدف کیا ہوگا پاکستان کے لئے؟؟
Leave a comment