ھفتہ, 23 نومبر 2024


صوبائی دارالحکومت میں شدید ٹریفک جام

ایمز ٹی وی(لاہور) مذہبی تنظیم کی طرف سے احتجاج کی دھمکی کے بعدلاہور کی مختلف شاہراہیں کنٹینر لگا کراچانک بند کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔


مذہبی تنظیم کی طرف سے چار جنوری کو یوم عاشق رسول منانے اور سلمان تاثیر کی موت پر لبرٹی چوک میں شمعیں جلائے جانے کے خلاف احتجاج کااعلان کیا گیا تھا اور اس ضمن میں کلمہ چوک سے لبرٹی تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس احتجاجی ریلی کو روکنے کے لیے حکومت نے کنٹینر لگا کر مختلف شاہراہیں بند کردیں۔

لاہور کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔ جیل روڈ ،فیروزپور روڈ،برکت مارکیٹ کو کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک یار سول اللہ کی جانب سے احتجاجی مارچ کی وجہ سے ان شاہراہوں کو حکومت کی طرف سے کنٹینر کے ذریعے بند کردیا گیا ہے۔ ۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے پورے شہر کی ٹریفک جام ہوگئی ہے جس میں ایمبولینسز بھی پھنس گئی ہیں. احتجاج کے باعث صدیق ٹریڈ سینٹر سے کلمہ چوک ،کلمہ چوک سے پل نہر فیروز پور روڈ ، مین بلیوراڈ حسین چوک سے لبرٹی گول چکر اور فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ بند کر دیا گیا۔۔ شہری سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار نظر آرہے ۔


ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ احتجاج کے باعث صدیق ٹریڈ سنٹر سے کلمہ چوک ، کلمہ چوک سے پل نہر فیروز پور روڈ ، مین بلیوارڈ چوک سے لبرٹی گول چکر اور فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ بند کر دیا گیا۔متعلقہ ایس پی ، ڈی ایس پی اور ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری کو فوری موقع پرپہنچ کر ڈائیورشن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان راستوں پر آنے والے شہریوں کو مشکلات سے بچنے کے لئے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان راستوں پر جانے کی بجائے متبادل راستہ اختیار کریں تاکہ ان کو منزل مقصود تک پہنچنے میں کوئی دقت نہ ہو

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment