اتوار, 24 نومبر 2024


آگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس ،محمودالرشید

ایمز ٹی وی(لاہور) اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ محمود بوٹی کنسٹرکشن کمپنی کی سائٹ پر آگ لگنے سے ہلاکتوں کے ذمے دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،مقدمہ درج کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ وسائل عوام پر خرچ ہونے تک گڈ گورننس صرف دعوو¿ں تک محدود رہے گی،محمود بوٹی کنسٹرکشن کمپنی کی سائٹ پر آگ لگنے سے ہلاکتوں کے ذمے دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،ان پر مقدمہ درج کیا جائے،اورنج ٹرین منصوبہ پہلے ہی 2 درجن افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ دفترمیں اورنج ٹرین منصوبے پر کام ہو رہا تھا،محمود بوٹی میں آگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتا ہوں،اندھیروں کاذمے دارسابق حکومتوں کوٹھہرانا اپنی خامیوں کو چھپانا ہے،ملکی ترقی میں دھرنے نہیں حکمرانوں کی کرپشن اورکمیشن رکاوٹ رہی۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment