ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت نے ”میاں محمد نوازشریف داستان حیات“صوبے کی تمام لائبریز میں رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔
گورنمنٹ آف پنجاب کے آرکائیوز اینڈ لائبریز ونگ،سروسز اینڈجنرل ایڈمن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام کالج اور یونیورسٹیز سمیت عوامی لائبریریوں میں ”میاں محمد نواز شریف داستان حیات“رکھنے کی منظوری دیدی ہے ۔جنرل ایڈمن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ حکم نامہ 4جنوری 2017کو جاری کیا گیا تھا ۔جس میں صوبے کی تمام لائبریریوں میں کتاب رکھنے کا کہا گیاہے