اتوار, 24 نومبر 2024


سول عدالتوں میں طلاق کے دعوؤں میں زیادہ تر خواتین شامل

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سول عدالتوں میں مہنگائی ،بے روز گاری ،خرچہ نہ ملنے اور تشدد کی وجہ سے خواتین کی طرف سے طلاق کے دعوے دائرکرنے کی شرح میں اضافہ ہونے لگا،روزانہ 2سے 3طلاق کے دعوے دائر کئے جا رہے ہیں .
گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تقریبا25خواتین نے عدالتوں سے طلاق لی ہے جن میں اپنی مرضی سے پسند کی شادی کرنے والی 10خواتین بھی شامل ہیں۔سول عدالتوں میں طلاق کے دعوؤں میں زیادہ تر خواتین نے خرچا نہ ملنے اور تشدد کو بنیاد بنایا ہے۔
اس حوالے قانونی ماہرین مدثر چودھری ، مرزا حسیب اسامہ، مشفق احمد خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی حد سے زیادہ ہوگئی ہے،لوگوں کے پاس گھر چلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں، یہی وجہ ہے جب خواتین خرچا مانگتی ہیں تو ان پر تشدد کیا جاتا ہے
بعض خواتین تو تشدد برداشت کرلیتی ہیں لیکن اکثر برداشت نہیں کرتیں اور وہ عدالتوں سے رجوع کر تی ہیں تاہم مذکورہ حالات ہی طلاقوں کی شرح بڑھنے کا سبب بن رہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment