اتوار, 24 نومبر 2024


درخوست گزار کا عدالت میں موقف

 

ایمز ٹی وی(لاہور)بہنوئی نے پہلے مجھے نشے کا ٹیکہ لگایا ،بعد میں طلاق کے کاغذات پر دستخط کرائے اور پھر بیوی روبینہ سمیت بچوں کو لے کر غائب ہوگیا،
گزشتہ 6سال سے بیوی اور بچوں کی بازیابی کے لئے دھکے کھار رہاہوں ،کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے،فاضل جج نے آئندہ سماعت پر پولیس کو درخواست گزار رفیق احمد کی بیوی اور بچے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم کی عدالت میں لارنس روڈ کے رہائشی محمد رفیق اپنے دو بچوں 5سالہ وجاہت اور 6 سالہ مریم کے حصول کے لئے پیش ہوا ،درخوست گزار عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی روبینہ کو اس کا بہنوئی نذیر لے کر فرار ہوگیا ،
اس کو پہلے پاگل قرار دیا اوراس کو نشے کے ٹیکے لگا کر اس سے سادہ کاغذپر دستخط کرائے ،بعد میں اس پر بیوی روبینہ کو طلاق دینے کی تحریر لکھ دی جبکہ اس نے بیوی کو طلاق دی ہی نہیں ہے،نذیر اس کے بچے بھی بیوی کے ساتھ لے گیا اب ان کا کچھ پتہ نہیں ۔6 سال کا عرصہ ہو چکا وہ دربدر ٹھوکریں کھاتا پھر رہا ہے پولیس بھی تعاون نہیں کررہی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی بیوی اور بچوں کو برآمد کرایا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ پولیس کو بچے اور بیوی کوآئندہ سماعت پرپیش کرنے کا حکم دے دیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment