ایمز ٹی وی(لاہور) میٹرو بس میں جیب کتروں نے تاجر کی جیب کاٹ لی ۔
جیب کتروں نے میٹروبس میںسفر کے دوران ایک تاجر کی جیب سے 2لاکھ روپے نکال لیے ۔ مزنگ میٹرو سٹیشن پر اترنے کے بعد تاجر کو معلوم ہوا مگر تب تک جیب کترے فرار ہو چکے تھے ۔
جھنگ کا رہائشی حامد خریداری کیلئے لاہور آیا تھا تاہم مزنگ کے قریب جیب کتروں نے اس کی جیب خالی کر دی اور فرار ہو گئے ۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں سفر کے دوران چند مشکوک لوگ اس کے گرد کھڑے تھے جنہوں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کا صفایا کر دیا اور پھر گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے ۔ اس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے