ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ میں کشمیر کی آزادی کیلئے جدو جہد جاری رکھنے پر علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق ، یاسین ملک کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،انہوں نے ہر طرح کے حالات میں آزادی کا نعرہ بلند کیا ہے ۔نہتے لوگوں پر پیلٹ گن کے استعمال جیسا ظلم دنیا کی تاریخ میں آج تک نہیں ہوا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان میں ہر دن کشمیر یوں کی آزادی کا دن ہونا چاہیے ، کشمیر پاکستا ن کا اٹوٹ انگ اور شہ رگ ہے او ر اس کی سلامتی میں کشمیریوں کی سلامتی ہے ۔ہمارا ملک بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے
مگر اس سے قبل انہیں کشمیر کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا جبکہ میری عالمی برداری سے اپیل ہے کہ پیلٹ گن کے معاملے پر بھارت سے جواب طلب کریں۔آخر انہوں نے کہا کہ بھارتی کتنے برہانی وانی ماریں گے ،ہر کشمیری بچہ برہان وانی ہے