ھفتہ, 23 نومبر 2024


مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ایٹم بم بنا کردکھاتی ہے

 

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی 5 سال کی ناقص کارکردگی نے ملک کو تباہ کردیا تھا جسے ہم نے سنبھالا، ہمارے حکومت میں آنے سے پہلے قومی خزانے میں کچھ نہیں تھا اور 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں، ملک میں دہشت گرد دندناتے پھرتے تھے، ملک لوڈشیڈنگ میں گھرا ہوا تھا مگر ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے توانائی بحران کو ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی مصالحت کاشکار نہیں ہوئے، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرزکا پیچھا کیا جب کہ عوام کے ووٹ نے نوازشریف کو طاقت دی اور اب کراچی وبلوچستان کا امن بحال ہورہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقلیت کا راج نہیں مانیں گے، گالی اور گولی کا راج بھی نہیں مانیں گے، ووٹ سے آئے ہیں، ووٹ سے جائیں گے اور ووٹ سے واپس آئیں گے جب کہ تبدیلی ووٹ سے آتی ہے، دھرنے، سازش اور جھوٹ کی گونج سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کی بجائے کام کرتے تو خیبرپختونخوا اورسندھ کےعوام کی سنی جاتی جب کہ زرداری صاحب کے نونہال آپ بتائیں، سندھ میں کام کیوں نہیں کیا، سندھ کو کھنڈربنا دیا گیا ہے، سندھ میں ایک بھی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا اگر کام کرتے تو کراچی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل نہ ہوتا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ایٹم بم بنا کردکھاتی ہے، موٹروے بناتی ہے لیکن کافی عرصےسے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی کردارکشی کی جارہی ہے، کہا جاتا ہے لیگی وزرا کام نہیں کرتے مگر ہمیں کام کرنا بھی آتا ہے اور دفاع کرنا بھی لیکن کبھی خاندانوں کا دفاع نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تضحیک کی کوشش نہ کرو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے، نواز شریف قومی لیڈر ہیں ان کی کردار کشی کی مہم بند کرو جب کہ بعض سیاستدان عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی جج بن گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment