اتوار, 24 نومبر 2024


دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیفنس دھماکے میں 20سے 25کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا ۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے ایک اہلکار نے میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی مارکیٹ میں دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا جس میں 20سے 25کلو بارودی مواد استعمال ہوا ۔
بی ڈی ایس کے اہلکار کے ہاتھ میں مشین تھی جو یہ بتاتی ہے کہ کس چیز کا دھماکا تھا ، کیونکہ فضا میں بارود کی بدبو تھی جس کے بعد مشین سے مدد لیتے ہوئے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس دھماکے میں 20سے 25کلو تک بارودی مواد کا استعمال ہوا ہے تاہم حتمی طور پر فرانزک ٹیسٹ کے بعد ہی بتایا جا سکے گا کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی اور اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہو ا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment